گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔
اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔
شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے اور توانائی کے بحران پر قابو پایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شبانہ روز محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گیس کنکشنز
پڑھیں:
موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے، علامہ ولایت حسین جعفری
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے اعلان کہا کہ نومبر کے مہینے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان میں نہیں، بلکہ ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ نومبر سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ موجودہ حکومت چوری کے مینڈیٹ پر قائم ہے۔ ظلم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ موجودہ حکومت چوری کی مینڈیٹ پر قائم ہے۔ انہوں نے عوامی میندیٹ کو چرایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو ملاقات کرنے نہیں دیا جا رہا ہے، جو قابل تشویش ہے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے مہینے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے صرف بلوچستان میں نہیں، بلکہ ملک بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔
علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں۔ کسی بھی سطح پر ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ جب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد گئی تھیں، تو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری ان کے پاس گئے تھے۔ ہم شروع سے ہی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کب تک محرومی کا شکار رہیں۔ اس سلسلے کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیں کہ وہ نومبر میں احتجاج کے لئے تیار رہیں۔