2025-11-19@14:04:17 GMT
تلاش کی گنتی: 868
«بے گھر ہوئے»:
(نئی خبر)
وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16 فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔ وزارت صحت...
طالبان کی درخواست پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے متعدد بار پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے آج شام 6 بجے سے فائر بندی کا آغاز ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیز فائر کے دوران دونوں جانب سے تعمیری بات چیت شروع کی جائے گی تاکہ سرحدی کشیدگی کے قابلِ حل اور مثبت حل تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کابل، کرم،...
پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک پولیس اہلکار کی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کےلیے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اپنا راستہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا اور کچھ فاصلہ تک گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسٹتا رہا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔پولیس کے مطابق سعد رضوی کے گھر سے چھاپے کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگرقیمتی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا...
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ 24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ پاکستان سفارتکار آصف خان نے مودی سرکار کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کالعدم بی ایل اے، ٹی ٹی پی مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہے، بھارت ہر سال جھوٹ پر مبنی پرانا سکرپٹ لے کر آتا ہے۔ آصف خان نے کہاکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے، بھارت خود سلامتی کونسل میں مسئلہ لے کر آیا اب وعدوں سے فرار چاہتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ اور پر امن جدوجہد...
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپی کے کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ انہوں نے کہا عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے پی میں جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا پنجاب کے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو منگل کے روز انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں نے منگل کے روز ملک میں 18 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل رہنے کا عندیہ دیا ہے۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بننے والی اہم سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث منگل کی صبح 11 بجے سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انٹرنیٹ...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلی ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے نو منتخب وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج موصوف نے کے پی اسمبلی میں بہت بڑھکیں ماریں کہ وہ پرچی وزیراعلی نہیں، آپ فرشی وزیراعلی ہیں۔ اہوں نے کہا کہ پچھلے وزیراعلی کسی عدم اعتماد کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت اعلی سے گئے۔انہوں نے وزیراعلی کے...
معروف سابق کرکٹر اور ٹی وی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد اور صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ اُس کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔ سدھو، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے مقبول شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے اسکرین پر واپس آئے ہیں، اب انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج نظر آئیں گے۔ نو بھارت ٹائمز کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ کپل شرما کی جدوجہد اور کامیابی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج موصوف نے کے پی اسمبلی میں بہت بڑھکیں ماریں کہ وہ پرچی وزیراعلیٰ نہیں، آپ فرشی وزیراعلیٰ ہیں۔ اہوں نے کہا کہ پچھلے وزیراعلیٰ کسی عدم اعتماد کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے گئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ایک آدھے گھنٹے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب ہو جائے گا۔پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن درخواست دائر کرتی ہے تو خود اس میں پیش ہوں گا، اپوزیشن اگر الیکشن روکنا چاہتی ہے تو ہم اسے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ جب استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ مستعفی ہو جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا انہوں نے کہا کہ آئین...
نجی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کی وجہ سے پروازوں میں 20 گھنٹے تک تاخیر ہوگئی۔ انتظامی مسائل کی وجہ سے نجی ایئر لائن کی ملک بھر کی 6 پروازیں منسوخ اور 69 تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ایئر لائن کی کراچی سے گوادر، ملتان، اسکردو کی 5 جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی 1 پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی 28 پروازوں میں 1 سے 20 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے ریاض کی نجی ایئر لائن کی پرواز 20 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازوں میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی...
جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنز سنبھالنی شروع کردی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا بیانامریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ کاسلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے) جمعرات کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ ستمبر2025میں بیرون ممالک کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.2ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاہے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرنہ صرف گھرانوں بلکہ ملک کے بیرونی کھاتے کیلئے بھی مضبوط سہاراہے۔ مشیرخزانہ نے کہاکہ پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران ترسیلات زرکی مدمیں 9.5ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ترسیلات زرصرف پیسہ نہیں بلکہ لچک واستقامت...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے 12 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک بھی ان کا استعفی گورنر ہاوس نہ پہنچ سکا۔ ذرائع گورنر ہاوس نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا، استعفی موصول ہونے کے بعد آئین کے مطابق اس کو دیکھا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا کہ قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہا ہوں، وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی، استعفیٰ قیادت کے فیصلے پر دیا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے ) کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیر معائنہ رہے.(جاری ہے) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث...
کراچی: قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیرِ معائنہ رہے۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی اے ٹی...
ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہوگئی ہے اور ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پرعائد پابندی ختم کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرعامر طفیل نے کہا کہ اب صارفین کو گھروں میں گیس...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کے لیے کمپنی نے ایک ہیلپ لائن...
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی، پہلی ترجیح کون سے صارفین ہوں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹ ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایل این جی کنکشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اور اب صارفین کو گھروں میں گیس کی فراہمی دوبارہ ممکن ہو گئی ہے۔ عامر طفیل نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفس میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ ریجنل...
عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں کیا گیا، جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیکس 17 اکتوبر سے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھے گھر جائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے۔ نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بلاول بھٹو کی بات کو ہم غلط یا درست...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...
لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ ہم استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت ہوا، تاہم متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزارت کا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ لینے کا رویہ ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے۔ اجلاس ذمے دار لوگوں کی غیر ذمے داری کے باعث ملتوی...
میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیزفائر کی امید کیسے رکھی جاسکتی ہے؟پی پی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں، ایک طرف یہ سیزفائر کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں۔ چچا کیخلاف بھتیجی سازش کررہی ہے، وقار مہدیپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نےکہا ہے کہ چچا کے خلاف بھتیجی سازش کر رہی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کو دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کرکے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا...
— فائل فوٹو بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان شکتی کمزور ہونے کے بعد ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 960 کلومیٹر دور موجود ہے۔ کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کمزور ہونے لگا، محکمہ موسمیاتمحکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن کا 6 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سمندری طوفان اگلے 12 گھنٹوں میں مزید کمزور ہو کر کم دباؤ میں بدل جائے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ طوفان کے باعث اگلے 12 گھنٹوں...
بھارتی اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ...
پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، دونوں جماعتوں کی قیادت موجودہ صورت حال کو سنبھال لے گی۔ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنے سے قبل اپنے گھر پر توجہ دے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری تصادم پر یقین نہیں رکھتے، ان کا وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلانا خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے پر حالات نارمل ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد کچھ ایسی صورت حال پیدا ہوئی ہے کہ دونوں...
— فائل فوٹو پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ملتان میں 113، فیصل آباد میں 78، بہاولپور میں 44، لاہور میں 40 اور خانیوال میں 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 25، سیالکوٹ میں 19، جہلم میں 18 جبکہ اٹک میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے اکثر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ اور جہلم کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سال 2025 میں اب تک 12 ہزار 338 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے مشتبہ 815 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی کے باعث اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی تعداد 88 ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 1499 ٹیمیں انسدادِ ڈینگی مہم میں سرگرم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ ابتک 15 لاکھ 9 ہزار 479 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئیہے۔ 23227 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی،...
—فائل فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول احمد جاوید کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد گزشتہ روز اپنی دلہنیا گھر لے آئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 27 سالہ کھلاڑی کی بارات لے جاتے اور شادی ہال پہنچنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی کی چند تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ اس موقع پر ابرار احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ خوشگوار انداز میں دکھائی دیے، جبکہ ایک تصویر میں بارات لے جانے سے قبل وہ سیلون میں تیار ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ابرار احمد گزشتہ روز کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جبکہ ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ ابرار احمد 12 اکتوبر سے شروع...
بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔ جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر 1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا...
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ تنقید اور دباؤ کا شکار رہیں۔...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی یومِ مسکن کے موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے پیغام میں کہا گھر ہر انسان کی بنیادی ضرورت اور بنیادی انسانی حق ہے۔ پاکستان میں رہائشی مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان میں تقریباً 2لاکھ 30ہزار گھر متاثر ہوئے۔ اسی طرح غزہ میں بمباری سے لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوکر کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عالمی برادری اس مسئلہ پر فوری توجہ دے اور متاثرین کی ہرممکن مدد کرے۔ امیر مرکزی جمعیت نے کہا عالمی یومِ مسکن یاد دہانی کراتا ہے کہ ہر انسان کو بہتر رہائش، تحفظ اور بنیادی سہولتوں تک رسائی...
پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔ شو آغاز کے ساتھ ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ معروف اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیے گئے اس شو کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شو کے فارمیٹ کے مطابق پاکستانی چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’’ہمیشہ کے ساتھی‘‘ کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن ناظرین کو یہی فارمیٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں غصے کا بھرپور اظہار کیا۔ لازوال عشق کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں تاہم اکثریت...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں۔ فلسطینی محکمہ شماریات (PCBS) نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی خواتین اور بچے اسرائیلی جارحیت کے باعث بدترین انسانی المیے کا سامنا کررہے ہیں, 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں نے غزہ کی نصف آبادی کو براہِ راست متاثر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ جانے والے بحری قافلے صمود کے کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا اعلان رپورٹ کے مطابق جارحیت سے قبل غزہ میں 11 لاکھ خواتین رہائش پذیر تھیں جو کل آبادی کا 49.3 فیصد ہیں۔ ان میں سے 5 لاکھ 90 ہزار خواتین شمالی غزہ میں مقیم تھیں۔ اسی طرح غزہ میں 10...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ہوگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوئے ہیں جبکہ اس وقت اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی اموات ریکاڈ نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں۔ 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ، ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔ علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار تاحال جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس شہر میں مجموعی طور پر 11 ہزار 93 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں 676 کیسز ڈینگی پازیٹو سامنے آئے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق اس وقت 51 مریض مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ دیگر مریض گھروں پر طبی نگرانی میں ہیں۔ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 1499 سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اب تک 53 لاکھ 85...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 93 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 676 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں برس تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 51 کنفرم مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے لیے تشکیل دی گئی 1499 ٹیموں نے اب تک 53 لاکھ 85 ہزار 385 گھروں کی چیکنگ کی ہے۔ اس دوران 14 لاکھ 51 ہزار 737 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جن میں...
کالا پل ہزارا کالونی بانس والی گلی میں گھر کے اندر سے میاں اور بیوی کی گولیاں لگی ہوئی خون میں لت پت لاشیں ملیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس اور ریسکیو کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ میاں اور بیوی میں جھگڑے کے دوران میاں نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول ملے ہیں جنھیں...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور گورننس پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی جبکہ 27 ستمبر کےجلسے سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز بروقت ٹرانسفر ہو رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر کے لیے دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ریئل ٹائم (بروقت) بنیاد پر ٹرانسفر ہو رہے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا اطلاق صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس، اکاؤنٹس میں وصول ہونے والی رقوم کے...
ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا:۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ریاستی جبر اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسندی کے خلاف خالصتان تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔اندراجیت سنگھ گوسل کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے اُن پر ہتھیاروں کے جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، خالصتان اب صرف ایک خواب نہیں بلکہ ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرتے...
غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور265 زخمی ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج نے امداد کے منتظر، بے گھر اور نقل مکانی کرتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی مراکز کے قریب 13 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک 17 سالہ نوجوان بھوک اور طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ المناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد ایک ہی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔ ادھرغزہ شہر میں...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی...
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمع ادا کرنے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے سرینگر میں میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک...
سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے، کئی علاقوں میں راستے بحال نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے متاثرین کو گھروں کی طرف واپسی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف میں سیکڑوں گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، باغات، تعلیمی ادارے ، سڑکیں دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جگہ جگہ...
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے فلم کے سیٹ پر دوستی ہوئی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ حال ہی میں علی ظفر نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سونو نگم اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کی۔ انہوں نے سونو نگم کی گائیکی کی کھلے دل سے تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے دوران گرل فرینڈ کے پنک جوتے کیوں پہنے؟ یووراج سنگھ نے دلچسپ کہانی سنائی سونو نگم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم گلوکار ہیں جنہیں موسیقی اور دھن کی گہری سمجھ ہے۔ اپنے کیریئر...
ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط تقریب کا انعقاد، آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ منظور احمد و دیگر کی شرکت ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا، جس کے تحت شہریوں کو فیس لیس ای چالان گھروں پر موصول ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو شریک ہوئے۔تقریب میں سندھ پولیس اور پاکستان پوسٹ کے درمیان فیس لیس ای چالان سروس کے حوالے سے مفاہمتی...
راولپنڈی: راولپنڈی میں اسپتال کے قریب سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی کو پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے سپرد کر دیا۔ والدین نے راولپنڈی پولیس خصوصاً سی پی او سید خالد ہمدانی کا بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف بچی کی فوری بازیابی بلکہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان کی ہدایت پر بچی کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے شہر کی تمام داخلی و خارجی شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے...
نوشہروفیروز وسیلابی ریلے سے متعدد گھر ‘ دکا نیں ِ،فصلیں زیرآب : پانی کی سطح کم ہورہی ہے پی ڈی ایم اے
کراچی + نوشہرو فیروز (آئی این پی) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ئوبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ئو2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ئو3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب...
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث زمینی سفر ناممکن ہے مگر دولہے میاں کشتی کے ذریعے بارات لے کر دُلہنیا بیاہ لائے۔قصور کے گنجہ کلاں کا رہائشی ماجد ڈوگر نامی شخص اپنی بارات کے ساتھ دُلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے تو دیکھا سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، جب کوئی راستہ نہ ملا تو دولہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا۔یوں کشتی پر سوار ہو کر بارات اپنی منزل پر جا پہنچی اور یہ منظر دیکھنے والوں کو حیران کر گیا۔مشکل حالات کے باوجود دولہے میاں اپنی دلہن کو لے کر منزل پر پہنچ ہی گئے۔بوٹ سروس کی فراہمی پر دولہا کے بھائی اور باراتیوں نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
انتظامی مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ جبکہ 44 میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کا ایک طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اے ٹی آر طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے گوادر، تربت اور سکھر کی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔کراچی سے دبئی کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 213 اور 214 بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور سے دبئی اور اسلام اباد ابوظبی کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی پشاور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی کی 4 اور اسلام اباد کی 16 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے تک...
—ویڈیو گریب حیدرآباد میں کوٹری اور بھولاری اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔ ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن اسد مہر کے مطابق 11 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، باقی 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریفک بحال ہے، ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے مطابق گزشتہ رات کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔ واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت...
خضدار(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے سات محافظ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر کی بیرونی دیوار پر دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش...
چین میں تعلیمی دباؤ کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک 11 سالہ بچہ 14 گھنٹے مسلسل ہوم ورک کرنے کے بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈی ایل ڈی ایک چھپی ہوئی بیماری جو 10 فیصد بچوں میں ہوتی ہے، حل کیا ہے؟ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے نے صبح 8 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک بغیر وقفے کے ہوم ورک اور مطالعہ کیا یہ سب کچھ والدین کی نگرانی میں گھر پر ہوا تاہم رات 11 بجے کے قریب بچے کی طبیعت بگڑنے لگی اور اسے سانس لینے میں دشواری کے علاوہ چکر، سر درد اور بازو و ٹانگیں سن ہوتی محسوس ہوئیں۔ گھبراہٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر چانگشا میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں صرف 11 سالہ بچہ مسلسل 14 گھنٹے ہوم ورک کرنے کے بعد اسپتال جا پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جب بچے نے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوم ورک کیا۔ رات 11 بجے کے قریب اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسے گھبراہٹ، تیز سانسیں، سر درد، چکر اور ہاتھ پاؤں سن ہونے کی شکایت ہونے لگی۔ گھبراہٹ میں والدین فوراً اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آکسیجن لگائی۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی طبیعت زیادہ دباؤ اور حد سے زیادہ پڑھائی کے سبب خراب ہوئی۔ والدین بھی اس پر...
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔
پاکستان میں جاری تباہ کن مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے جہاں 1000 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 25 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جان سے جانے والوں میں بچوں کی تعداد ایک چوتھائی کے قریب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل اقوام متحدہ کے مطابق جون کے اواخر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے، سیلاب اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے جیسے حالات پیدا کیے جن سے مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر...
کراچی: نارتھ کراچی میں گھر سے ایک شخص کی ایک ہفتہ پرانی پھندا لگی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے فور مڈ ایشیا اسکول کے قریب فلیٹ نمبر 504 سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ طلحہٰ ولد شکیل کے نام سے کی گئی، لاش 7 سے ا8 روز پرانی ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، علاقہ پولیس...
کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔ دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔ جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔ یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے...
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔ وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔ تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے...
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 458 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق، ان میں سے 18 مریض دیہی علاقوں جبکہ 7 شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ 21 افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے، جب کہ باقی مریضوں کا گھروں میں علاج جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارہ کہو سے 8 کیسز، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 جب کہ علی پور، آئی نائن، آئی ایٹ، جی سکس، جی 13، ایچ 13، کورال، روات، سہالہ، ترلائی اور ترنول سے...
بھارت کی معروف صحافی پوجا سمنتا نے امیتابھ بچن اور ریکھا کے مبینہ تعلقات کے پسِ منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جیا بچن نے ایک موقع پر ریکھا کو اپنے گھر بلایا اور انہیں واضح کردیا کہ اس گھر کی اصل مالکن اور مسز بچن وہی ہیں۔ 1970 کی دہائی میں امیتابھ بچن، جیا بچن اور ریکھا کے درمیان یہ مبینہ لو ٹرائی اینگل فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسکینڈل سمجھا جاتا تھا۔ امیتابھ شادی شدہ تھے اور ان کی ریکھا سے قربت کے قصے مختلف قیاس آرائیوں اور ’اگر ایسا ہوتا تو کیا ہوتا‘ جیسے سوالات کو جنم دیتے رہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں پوجا سمنتا نے اس موضوع پر دوبارہ بات...
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہے اور آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سڑکیں، پل اور لوگوں کے مکانات سمیت دیگر املاک تباہ ہوئی ہیں اس لیے آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ...
معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کے مطابق مشہور گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کئی خالی خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں اور کرائم برانچ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف گینگ کے رکن ویرندر چرن نے فیس بک پر الزام لگایا کہ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خوشبو پٹانی نے مذہب...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کے مطابق جہانزیب نامی دولہا اپنی بارات لے جانے سے کچھ گھنٹے قبل اچانک لاپتہ ہو گیا اور تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال اغوا یا کسی مجرمانہ سرگرمی کے واضح شواہد نہیں ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے جہانزیب کے گھر والوں کی باقاعدہ درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے دورہ قطر کی تیاری مکمل کر لی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں قطر روانہ ہوں گے، وہ ر دوحہ میں اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس کل دوحہ میں منعقد ہو گا، اجلاس میں قطر پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اپنے خطاب میں قطر کے ساتھ...
سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز جلالپور پیر والا(سب نیوز)سیلاب جہاں تباہ کاریاں پھیلا رہا ہے، وہیں ہونے والی شادیاں غمزدہ افراد کے چہروں پر خوشیاں بھی لا رہی ہیں۔بھارت کی جانب آبی دہشتگردی کرتے ہوئے پنجاب کے دریاوں میں متعدد بار سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی درجنوں اضلاع، شہر، دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔ متعدد افراد جان سے جا چکے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ایسے وقت میں جب سیلاب تباہی کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی موت اور زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب کی نذر ہونے...
ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی تھیں۔ عینی جعفری آج کل ایک پوڈ کاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ کئی موضوعات پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسی حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بچپن میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ عینی جعفری نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 5 سال کی تھیں تو ان کے دادا دادی کے گھر میں کام کرنے والے باورچی نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ باورچی نے لالی...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کے باعث لیاری اور ملیر ندی میں طغیانی آئی۔ سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل متوقع ہے، حکومت سندھ مکمل الرٹ ہے اور مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال...