کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کے باعث لیاری اور ملیر ندی میں طغیانی آئی۔ سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل متوقع ہے، حکومت سندھ مکمل الرٹ ہے اور مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال چند گھنٹوں میں معمول پر آجائے گی۔ ان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے بھرپور متحرک ہیں۔

سیلابی صورتحال:
وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,881 افراد کو کچے کے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 146,492 افراد کی محفوظ منتقلی مکمل کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 163 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سینٹرز کے ذریعے پچھلے 24 گھنٹوں میں 5,296 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر 55,336 افراد علاج و معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 11,078 مویشیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اب تک 400,018 مویشی منتقل ہوچکے ہیں، جبکہ 58,166 مویشیوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 10 لاکھ 32 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج مکمل کیا جا چکا ہے۔

دریاؤں میں پانی کی صورتحال:
وزیر اطلاعات کے مطابق:

ٹرمو اور پنجند کے درمیان درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

پنجند اور گڈو کے درمیان انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ ہوا ہے۔

گڈو اور سکھر کے درمیان درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق:

ٹرمو بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 250,005 کیوسک ہے۔

پنجند پر آمد و اخراج 475,129 کیوسک ہے۔

گڈو بیراج پر آمد 502,844 اور اخراج 492,443 کیوسک ہے۔

سکھر بیراج پر آمد 400,405 اور اخراج 382,355 کیوسک ریکارڈ ہوا۔

کوٹری بیراج پر آمد 253,145 اور اخراج 251,745 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گھنٹوں میں کے مطابق

پڑھیں:

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • ٹی ٹی پی کی پشت پناہی جاری رہی تو افغانستان سے تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے: خواجہ آصف
  • کراچی میں 24 گھنٹوں میں مزید 5791 ای چالان، مجموعی تعداد 18 ہزار سے متجاوز
  • اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر