عائشہ عمر کا ’ڈیٹنگ شو‘ پہلی قسط سے ہی تنازعات میں گھِر گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔ شو آغاز کے ساتھ ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
معروف اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیے گئے اس شو کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔
شو کے فارمیٹ کے مطابق پاکستانی چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’’ہمیشہ کے ساتھی‘‘ کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔
لیکن ناظرین کو یہی فارمیٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں غصے کا بھرپور اظہار کیا۔
لازوال عشق کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں تاہم اکثریت نے تعریف کے بجائے کڑی تنقید کی۔
کمنٹس میں ناظرین نے اس شو کو ’’فحاشی‘‘ قرار دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کیا یہ ہماری اقدار ہیں؟ کیا یہ ہماری ثقافت ہے؟
صارفین کی بڑی تعداد نے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کمنٹس میں یہ بھی لکھا کہ سب احتجاج کرتے ہوئے اس شو کو رپورٹ کریں۔
ناظرین کے اس ردعمل سے سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کیا یہ شو آگے چل کر عوام کو اپنی طرف مائل کر پائے گا یا پھر محض ایک ’’فلاپ تجربہ‘‘ ثابت ہوگا؟
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پہلی قسط
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔