Daily Sub News:
2025-11-03@06:40:23 GMT

سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا

سیلاب بھی رکاوٹ نہ بن سکا، دولہا کشتی میں دلہن لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز

جلالپور پیر والا(سب نیوز)سیلاب جہاں تباہ کاریاں پھیلا رہا ہے، وہیں ہونے والی شادیاں غمزدہ افراد کے چہروں پر خوشیاں بھی لا رہی ہیں۔بھارت کی جانب آبی دہشتگردی کرتے ہوئے پنجاب کے دریاوں میں متعدد بار سیلابی پانی چھوڑے جانے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی درجنوں اضلاع، شہر، دیہات سیلاب کی زد میں ہیں۔ متعدد افراد جان سے جا چکے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ایسے وقت میں جب سیلاب تباہی کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے اور لوگ اپنے پیاروں کی موت اور زندگی بھر کی جمع پونجی سیلاب کی نذر ہونے کے بعد بے آسرا ہو چکے ہیں۔ ایسے میں نئی زندگی کی شروعات اور شادی کی تقریبات غم کے ماحول میں خوشیوں کی کرن بن رہی ہیں۔ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سیلاب کے اندر کشتی میں بارات لے جاتے اور دلہن کو رخصت کر کے اپنے گھر لاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جو پنجاب کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہے، جس میں دولہا کشتی میں دلہن کو رخصت کرا کے لا رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں کے چہروں سے خوشی عیاں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ان کا رشتہ طویل عرصہ سے طے تھا اور شادی رواں ماہ طے پائی تھی۔ تاہم سیلاب آڑے آ گیا تاہم بپھرے دریا بھی دولہا کو اپنی دلہنیا لانے کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈال سکے۔ اور وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ریسکیو کی کشتیوں میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو کشتی میں دلہن روایتی سرخ عروسی لباس زب تن کیے ہوئے ہیں اور دولہا نے سفید رنگ کا شلوار قمیض اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔
رخصتی کے وقت جب دولہا، دلہن اور باراتی کشتیوں میں واپسی کے لیے سوار ہوتے ہیں تو انہیں عملہ احتیاطا لائف سیونگ جیکٹس پہنا دیتا ہے۔دولہا جب اپنی دلہن کو لے کر اپنے گھر پہنچتا ہے تو وہاں پہلے سے گاوں والے اور رشتہ دار ان کے استقبال کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کی اکثریت دولہا دلہن اور باراتیوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کرنے پر انکے لیے نیک خواہشات اور اچھے مستقبل کی دعائیں بھی دے رہی ہے۔اس کے علاوہ کمالیہ میں بھی سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باوجود نوجوان شہزاد اپنے گھر والوں کے ساتھ کشتی پر سوار ہو کر سسرال پہنچ گیا اور سادگی سے نکاح کرنے کے بعد دلہن کو بیاہ کر گھر لے آیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے پنجاب کے ہی علاقے عارف والا میں ایک بارات دولہا سمیت سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، جس کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت منزل مقصود سسرال تک پہنچایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی صدرِ مملکت آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیق وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف مشعال کا پریانکا گاندھی کے نام خط، یاسین ملک کی پھانسی کو امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، بھارتی سپانسرڈ 4دہشتگرد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کشتی میں دلہن

پڑھیں:

کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔

کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا