تمام ڈیجیٹل فنڈز بروقت ٹرانسفر ہو رہے ہیں اور رقوم فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز بروقت ٹرانسفر ہو رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر کے لیے دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ریئل ٹائم (بروقت) بنیاد پر ٹرانسفر ہو رہے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا اطلاق صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس، اکاؤنٹس میں وصول ہونے والی رقوم کے استعمال یا رقم کے اخراج پر ہوتا ہے، اگرچہ برانچ لیس بینکنگ والٹس، اکاؤنٹس میں رقوم فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، تاہم ان رقوم کا اخراج یا ان سے آن لائن خریداری یا موبائل ٹاپ اپس صرف دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بعد ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ شرط اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی کیونکہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی ضروری مستعدی کے تقاضے نسبتاً سادہ ہیں اور اس لیے ان میں دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ اپنے بینک کو کسی بھی مشکوک یا جعلی لین دین کی بروقت اطلاع دے سکیں۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے جاری کردہ کولنگ پیریڈ کی یہ ہدایات مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں اور دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے خلاف ایک مضبوط حفاظتی اقدام ثابت ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل فنڈز اسٹیٹ بینک ہیں اور
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔ وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکاونٹ میں واپس بھیج دے گی۔حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔ دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔
منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔سماء نیوز کے مطابق ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے فی کس،ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط کی وقت پیکج تبدیل کرواسکیں گے۔ قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں فروخت ہونے والا 41 فیصد بوتل بند پانی غیر معیاری اور مضر صحت قرار دے دیا
مزید :