data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھے گھر جائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے۔

 نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بلاول بھٹو کی بات کو ہم غلط یا درست سمجھیں،انہیں اپنی بات کرنے کا حق ہے، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے متعلق بات کی، مریم نواز کو اچھی نہیں لگی، پنجاب کے معاملے پر بات کرنا مریم نواز کا حق ہے، مریم نواز، عثمان بزدار نہیں ہیں، بات دور تک نہیں جائے گی، سیاستدان بات نہیں کرے گا توکیا کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھے گھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو اپنے سیاسی مسائل ٹیبل پر بیٹھ کرحل کرنے چاہئیں، اس طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کہاکہ جائیں گے

پڑھیں:

ہمارے پاس اسرائیل کیخلاف مزاحمت کے علاوہ کوئی آپش نہیں، حزب اللہ

لبنانی پارلیمان میں مزاحمتی دھڑے کے سینیئر رکن حسین جاشی نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہم سب کا ناگزیر مقدر ہے، اور امام سید موسیٰ الصدر نے اس دشمن کو سراسر برائی قرار دیا ہے اور امام خمینی (رہ) اسرائیل کو ایک سرطان کا پھوڑا سمجھتے ہیں، جس کے ساتھ کسی بھی طرح سے ایک ساتھ نہیں رہا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان اور خطے کی خوشحالی اور سلامتی کے بارے میں امریکہ کے تمام وعدے جھوٹے ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے نمائندے حسین جاشی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور جو اسرائیل مزاحمت کے خلاف میدان جنگ میں حاصل نہیں کر سکا وہ امریکہ بھی سیاست کے ذریعے حاصل نہیں کر سکے گا۔ لبنانی پارلیمان میں مزاحمتی دھڑے کے سینیئر رکن حسین جاشی نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہم سب کا ناگزیر مقدر ہے، اور امام سید موسیٰ الصدر نے اس دشمن کو سراسر برائی قرار دیا ہے اور امام خمینی (رہ) اسرائیل کو ایک سرطان کا پھوڑا سمجھتے ہیں، جس کے ساتھ کسی بھی طرح سے ایک ساتھ نہیں رہا جا سکتا۔

جنوبی لبنان میں ایک یادگاری تقریب کے دوران حزب اللہ کے نمائندے نے کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ کسی بھی طرح سے مفاہمت تک پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس کا واحد راستہ اس کا مقابلہ کرنا ہے، صہیونی قابضین کے ساتھ محاذ آرائی ہمارے لیے ایک امتحان اور آزمائش ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت اور برکت بھی ہے۔ انہوں نے لبنان اور پورے خطے میں امریکہ کی تخریبی اور بغاوت انگیز پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن طاقت کے ذریعے نام نہاد "امن" مسلط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن خود بار بار اس بات پر زور دے رہا ہے کہ امن کے لئے جنگ کی تیاری سے ضروری ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکیوں کے نزدیک امن انصاف پر نہیں، بلکہ دوسرے فریق کے ہتھیار ڈالنے پر مبنی ہے۔

حسین جاشی نے مزید کہا کہ امریکی قوموں کو محکوم بنانا چاہتے ہیں اور طاقت کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بہت سے شواہد موجود ہیں، لبنان ہمیشہ سے امریکی صہیونی دشمن کا نشانہ رہا ہے اور وہ کھل کر کہتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں اور لبنان کو طاقت کے عناصر سے خالی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفیر ٹام باراک نے کھلے عام کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا چاہتا ہے، جس سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، امریکیوں نے لبنانی حکومت پر بھی بہت دباؤ ڈالا ہے اور اسے کہا ہے کہ آپ کو ان سے نمٹنا ہوگا، یہاں تک کہ اگر لبنان میں خانہ جنگی امریکیوں اور صہیونیوں کے اہداف کے مطابق ہے، تو وہ اسے شروع کرنے سے نہیں ہچکچاتے ہیں۔

حزب اللہ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے پاس پورے خطے کو محکوم بنانے اور اس کے وسائل اور صلاحیتوں کو کنٹرول کرنے کا ایک جامع منصوبہ ہے اور خطے کے ممالک کے خلاف فوجی، سلامتی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تسلط کا خواہاں ہے۔ نام نہاد "گریٹر اسرائیل" منصوبے کے بارے میں صہیونیوں بالخصوص وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بے شرم بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں لبنان کے پورے علاقے سمیت دیگر عرب ممالک کے علاقوں پر قبضہ بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سیاسی گفتگو خطے میں امریکی منصوبے کی تکمیل کا اشارہ ہے۔

مزاحمتی دھڑے کے نمائندے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بدقسمتی سے لبنانی حکومت کے کچھ ارکان نے بھی اس منصوبے کے ساتھ اتفاق کیا ہے اور وہ خیالوں میں زندگی گزار رہے ہیں، جو بھی یہ سوچتا ہے کہ مزاحمت کی تباہی کے بعد وہ خطرے سے محفوظ رہیں گے وہ سخت غلطی پر ہے اور یہ بڑا خطرہ پورے لبنان کو متاثر کرے گا۔ حسین جاشی نے مزید کہا کہ "لبنانیوں کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ اپنے وجود اور اصولوں کے دفاع میں مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں پر عمل پیرا ہوں، ہم اس تباہ کن امریکی صہیونی منصوبے کا مقابلہ کرنے اور کربلائی جنگ میں داخل ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور ہمیں اپنی فتح کا یقین ہے کیونکہ ہم حق پر ہیں اور زمین کے مالک ہیں اور فتح خدا کا وعدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سے محاذ آرائی سے بھاگنے یا کمزوری دکھانے کا مطلب ہتھیار ڈالنا ہے، جس کی مزاحمت کی دینی اور ثقافتی اقدار میں کوئی جگہ نہیں ہے اور تمام بحرانوں اور چیلنجوں کے سامنے مزاحمت کا مقام امام حسین علیہ السلام کا مشہور جملہ ہے، «هیهات من الذله»، امریکہ کے تمام وعدے محض دھوکہ دہی ہیں اور اگر ہم نے اپنے ہتھیار ڈال دیے تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا اور ہماری قسمت قتل، نقل مکانی، غارت گری اور جبری انخلا ہوگی، خائن امریکی صرف صہیونی حکومت کے اہداف کے حصول کے خواہاں ہیں جسے انہیں میدان جنگ میں شکست ہوئی تھی، مزاحمت کے خلاف میدان جنگ میں جو مقصد حاصل نہیں کر سکے وہ سیاسی میدان میں بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔  

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے، رانا ثناء اللہ
  • مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، رانا ثنااللہ کا انکشاف
  • بلاول کوزرداری اور مریم کو نوازشریف اورشہبازشریف ہی سمجھاسکتےہیں،راناثناء اللہ
  • فیلڈ مارشل کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، مدت مکمل ہونے پر گھر چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ
  • میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
  • سیاسی بیان بازی ،ن لیگ اور پی پی وفود میں مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش
  • میری قید کے دوران فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم تکلیف دہ ہے، عمران خان کا جیل سے پیغام
  • ہمارے پاس اسرائیل کیخلاف مزاحمت کے علاوہ کوئی آپش نہیں، حزب اللہ