مین ہول کھلے نہ رہیں، آئیں ڈھکن لے جائیں، سیلانی کا کراچی میں مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ہم ریاست تو نہیں ہیں لیکن اس کے سامنے ایک تنکے کی مانند ہیں تاہم یہ شہر ہم سب کا ہے اور ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کے مکینوں کو صرف متعلقہ ادارے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ہم سب کو مل کر انسان کی جان بچانی ہے اور ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ سیلانی نے کھلے مین ہول ڈھکنے کے لیے آآآئیں، ڈھکن لے جائیں‘‘ کے عنوان سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے ڈالے والی گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ سیلانی سے ایک یا دو ڈھکن مفت حاصل کرکے اپنی گاڑی میں رکھ لیں اور جہاں کھلا ہوا میں ہول دیکھیں، وہاں سیلانی کے فراہم کردہ ڈھکن لگادیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالے والی گاڑیوں میں عام طور پر گارڈ یا ملازم وغیرہ بھی بیٹھے ہوتے ہیں، اس لیے وہ مل کر یہ بھاری ڈھکن اٹھاسکتے ہیں اور نصب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طویل عرے سے سیلانی کی جانب سے سڑکوں کی پیوندکاری اور کھلے مین ہول ڈھکنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم گزشتہ دنوں نیپا پر کھلے مین ہول میں گر کر معصوم ابراہیم کے جاں بحق ہونے پر سیلانی نے اپنی اس مہم کو ایک نئے انداز سے شروع کردیا ہے۔
انہوں نے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار اگرچہ ریاست ہوتی ہے لیکن اگر ریاست اتنے بڑے اور ہر پھیلے ہوئے شہر میں اپنے فرائض ادا کرنے سے قاصر ہو تو پھر ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، اگر کوئی شہری، متعلقہ ادارے کی غفلت دیکھے تو بس اتنا کرے کہ سیلانی کے نمبر پر فون کرکے کھلے مین ہول کے علاقے کی تفصیلات سے آگاہ کردے، ہمارا عملہ سیلانی کی جانب سے اس مین ہول کو ڈھکن لگا دے گا جو مضبوط اور بھاری میٹریل سے تیار کردہ معیاری ڈھکنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست تو نہیں ہیں لیکن اس کے سامنے ایک تنکے کی مانند ہیں تاہم یہ شہر ہم سب کا ہے اور ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کے مکینوں کو صرف متعلقہ ادارے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ہم سب کو مل کر انسان کی جان بچانی ہے اور ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انسان کی جان کھلے مین ہول کی جان بچانا نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔