خیبر پی کے سے کروڑوں روپے لاہور بار کو دینا سیاسی رشوت ہے: ایمل ولی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ خیبر پی کے حکومت لاہور ہائی کورٹ بار و مزید پانچ کروڑ روپے دے رہی ہے۔ دوسری بار ہے کہ خیبر پی کے سے کروڑوں روپے لاہور ہائیکورٹ بار کو دئیے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی رشوت ہے عوامی پیسے کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ خیبر پی پی کے عوام کے پیسے پر پی ٹی آئی کی سیاسی مہمان نوازی جاری ہے۔ لاہور کے وکلاء کے لئے کروڑوں ہیں اور خیبر پی کے کے ہسپتالوں میں دوائیں نہیں۔ تحریک انصاف نوٹ چھاپ رہی ہے اور ووٹرز دھوکہ کھا گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خیبر پی کے
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔