نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایس او کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔ نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقد ہونے والی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سید حضور مہدی حسینی اور ناظم طلبہ امور پروفیسر سجاد حیدر رضوی سے رابطہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں منعقد ہونے والی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں دعوتی عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے کونسل کے سیکرٹری غلام حسین علوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ اسی سلسلے میں علی رضا اعوان ایڈوکیٹ، اسلم ادیب بھنڈر اور ذاکر شفقت کو بھی دعوت نامے پیش کیے گئے ہیں۔ صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں پنجاب بھر سے ممتاز ماہرین تعلیم، علماء کرام، وکلاء، ذاکرین، بانیان مجالس اور مختلف طبقاتِ فکر کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
مرکزی سطح پر دعوتی رابطوں کے ضمن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینیئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سید حضور مہدی حسینی اور ناظم طلبہ امور پروفیسر سجاد حیدر رضوی سے رابطہ کرکے انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ فرقہ وارانہ اور تکفیری نصاب کسی طور پر قبول نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نصاب تعلیم کو تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے قابل قبول بنایا جائے اور 1975 کے متفقہ قومی نصاب کی طرز پر اسے ازسرنو مرتب کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کی جانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نصاب تعلیم کانفرنس پاکستان کے مرکزی نصاب تعلیم کونسل نصاب تعلیم کو علامہ مقصود سلسلے میں کونسل کے ڈومکی نے نے کہا
پڑھیں:
ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار میں چھالیہ، سگریٹ، چائنا سالٹ اور جے ایم گٹکا برآمد کیا۔حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کی مجموعی مالیت کاتخمینہ تقریباً ایک کروڑ 55 لاکھ 46 ہزار روپے لگایا گیا ہے، ضبط شدہ اشیا اور گاڑی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی تجارت کے خلاف مسلسل کوششوں اور قانونی کاروبار کے تحفظ کے لیے سرگرم رہنے پر ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم کی مستعدی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے اور بتایا کہ ایف بی آر ہر طرح کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات جاری ر کھنے، قومی محصولات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے معیشت اور عوام کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔