جولائی تا ستمبر، معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ، پنجاب، آزاد جموں کشمیر، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جولائی سے ستمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ، پنجاب، آزاد جموں کشمیر، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی اور ضلعی سطحوں پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، مون سون کے دوران متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ مہر صاحبزادہ نے کہا کہ بارشوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، کراچی، گوجرانوالہ میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔