جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ نے بتایا کے ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف سیلاب بلکہ دیگر ماحولیاتی خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں۔ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علاقوں میں معمول سے
پڑھیں:
شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔
موسلادھار بارش نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔
کسی بھی ممکنہ صورتحال پر انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔