ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں معمول سے 20فیصد زائد بارش ہوگی، محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ملک کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں معمول سے 20فیصد زائد بارش ہوگی، محکمہ موسمیات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں معمول سے 20 فیصد زائد بارش ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مون سون جولائی اگست میں ہوتا ہے،مون سون کے بارے میں ایک ماہ پہلے بتا رہے ہیں،پاکستان میں فلڈ سیزن 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔
ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا اس بارمون سون میں شمال مشرقی پنجاب اورکشمیرمیں بھی زائد بارش ہوگی،شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں زائد بارش کے باعث سیلاب آسکتا ہے،کے پی اورگلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں قدرے کم بارش ہوگی،ملک کے شمالی علاقوں میں گلاف ایونٹ زیادہ ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے،ہمارا فورکاسٹنگ ڈپارٹمنٹ ہر وقت فعال رہے گا،تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی 1477 فٹ پر ہے،منگلا ڈیم اس وقت 1160 فٹ پراورڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے،راول ڈیم اس وقت 1739 فٹ پر ہے ڈیڈ لیول 1708 فٹ ہے،سمبلی ڈیم اس وقت 2255 فٹ پرہیڈیڈ لیول 2233 فٹ ہے،خان پور ڈیم اس وقت 1926 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1910 فٹ ہے۔مزید کہا کلائمیٹ چینج سے چند دنوں کی بارش چند گھنٹوں میں ہو جاتی ہے،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع ججز کے تبادلوں میں ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، جسٹس محمد علی مظہر دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 13، 14، 15 جون 2025 کو ہو گا راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ میں دوسری بار تبدیلی کا امکان وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس کانسٹیبل جعفر جہانگیر کی عیادت کی، بلند حوصلے کو سراہاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں ڈیم اس وقت بارش ہوگی ملک کے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔