راولپنڈی: قتل کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ: ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید،10 لاکھ ہرجانہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی میں 2 شہریوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد رازق کو 2 مرتبہ سزائے موت، 13 سال قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم کو ،2 لاکھ روپے جرمانہ اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی، ملزم کو قتل کے جرم میں 2 مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔
ملزم کو اقدام قتل کے جرم میں 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم کو ضرر کے جرم میں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔
ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو قتل جب کہ ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2018 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی سزا سنائی لاکھ روپے سال قید ملزم کو
پڑھیں:
بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔