پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سےعیدالاضحیٰ سے قبل عوام کو کیا سرپرائز ملتا ہے، نظریں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرکوز ہیں، قیمتوں میں رد و بدل آج رات ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رہیں گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے، یکم جون 2025 سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
قبل ازیں 15 مئی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا ہوا،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر اور پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار رکھی گئی۔
دوسرا ٹی 20 ؛ پاکستان کا جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمتوں ڈیزل کی کی قیمت
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔