قصور: 250 روپے کی پرچی پر جھگڑا، تشدد کرکے بس ڈرائیور کو موت گھاٹ اتار دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔
اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خلیل احمد کے والد ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ بیٹے کی اچانک موت کی خبر سے گھر پر کہرام مچ گیا اور خاندان پر دوہرا صدمہ آن پڑا۔
علاقے کے مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے دلخراش واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔
Post Views: 5