سرکاری ہسپتالوں میں ترقی وتعمیری امور کیلیے کروڑوں روپے مختص
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بچوں کے وارڈ کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے ، سول ہسپتال آپریشن تھیڑ کیلیے 5 کروڑ رکھے گئے
ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کیلیے 37 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
محکمہ صحت سندھ نے بجٹ میں سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی وارڈ، ٹراما سینٹر اور لانڈھی اسپتال میں برنس سینٹر، سعود آباد اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی میں بچوں کے وارڈ کا تعمیر کرنے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر بنانے کے لئے 5 کروڑ خرچ ہونگے، ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کے لئے 37 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول اسپتال میں ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ، ایمرجنسی وارڈ کے لئے 25 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔ این آئی سی ایچ میں فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے لئے 10 کروڑ، ٹراما سینٹر میں برنس وارڈ کے لئے 7 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، سائیٹ مومن آباد میں 200 بیڈ کے اسپتال کے لئے 10 کروڑ اور سعود آباد اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ بنانے کے لئے 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، نیشنل ہائی وے پر زراق آباد کے قریب اسپتال کی تعمیر کے لئے 54 کروڑ، لانڈھی اسپتال میں برنس سینٹر بنانے کے لئے 12 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلشن حدید میں 50 بیڈ کے اسپتال کی تعمیر کے لئے 46 کروڑ، ابراہیم حیدری اسپتال کے لئے 13 کروڑ اور گلشن اقبال اسپتال کے لئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کی تعمیر کے لئے کروڑ روپے مختص ایمرجنسی وارڈ اسپتال میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار,سر کی قیمت 3 کروڑ تک مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-24
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی، یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تیار کردہ فہرست وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، فہرست میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں جبکہ فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کو موصول فہرست میں 59 دہشت گردوں کی سر کی قیمت ایک سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے جب کہ کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، دہشت گردوں کے کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے اور باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقرر کی گئی ہے، فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسمٰعیل خان، سوات و دیگر علاقوں سے ہے۔ واضح رہے کہ 15 ستمبر 2025 کو خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 351 خطرنک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جن کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی تھی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کی تھی۔