پشاور، کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض اسپتال داخل
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جون کو
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔