پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے کے لیے انہیں متعلقہ ملک کے حساب سے ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت ملک سے باہر بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائے۔

پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہنرمند بنانے کا شعبہ بھی زوال پذیر ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن ان میں سے بہت کم افراد ہی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کی بنیاد پر بیرون ملک پہنچ پاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترسیلات زر کی وصولی میں پاکستان نیا ریکارڈ بنانے جا رہا ہے، مالی سال کے اختتام پر ہماری ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، لیکن ہماری افرادی قوت کا کام ختم ہو رہا ہے اور اس حوالے سے ہم بار بار حکومت کو بتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ترسیلات زر گھریلو اخراجات کی مد میں آرہی ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی چاہے بلیو کالر ہوں یا وائٹ کالر ہوں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کر پا رہے ہیں، ایک برس میں سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہمارے 9 فیصد شہری متحدہ عرب امارات جا سکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2024 کی نسبت 2025 میں ہماری ورک فورس کی شرح کم ہورہی ہے، دنیا بھر میں افرادی قوت کی ضرورت ہے خاص طور پر عرب ممالک میں لیکن ہم اس چیز کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل بڑھ رہے ہیں، ہمیں اپنی ورک فورس کو باہر بھیجنے میں مسائل کا سامنا ہے، تمام مسائل کا حل موجود ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، ہم حکومت کو حل بتانے کے لیے تیار ہیں۔

محمد عدنان پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ پر لگائے جا رہے ہیں لیکن یہ ٹریننگ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2024 میں 61 ہزار افراد کو ٹریننگ دی گئی، جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے لیکن باہر کے ممالک میں نوکریاں صرف 500 افراد کو مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں وہ چند ممالک جہاں غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں زیادہ ہیں

انہوں نے کہاکہ دنیا میں غیرہنر مند افرادی قوت کا رجحان ختم ہو چکا ہے، لہٰذا ہمیں بھی توجہ دینی ہو گی۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جو اربوں روپے خرچ کیے اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلا ہے یا نہیں۔ اگر ہمیں وہ نتائج نہیں مل رہے جو ملنے چاہییں تو ضرور حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسکل ڈیولپمنٹ افرادی قوت پاکستان تربیت ترسیلات زر محمد عدنان پراچہ ہنرمندی ورک فورس وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکل ڈیولپمنٹ افرادی قوت پاکستان تربیت ترسیلات زر محمد عدنان پراچہ ورک فورس وی نیوز اربوں روپے خرچ انہوں نے کہاکہ عدنان پراچہ افرادی قوت ترسیلات زر بیرون ملک رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا