پاکستانیوں کی قوت خریداری میں 58 فیصد کمی ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 سالوں میں 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی، پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت کی جانب سے 3 سالوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری اور پاکستانیوں کی قوت خرید میں تشویش ناک حد تک کمی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ماہر معیشت ثاقب شیرانی کی جانب سے تحریر کیے گئے کالم میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2022 سے اب تک پاکستانیوں کی قوتِ خریداری میں 58 فیصد کمی آئی، مارچ 2022 میں کمائے گئے 50 ہزار روپے کی موجودہ وقعت صرف 20 ہزار 833 روپے رہ گئی ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جانب سے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس رجیم نے پاکستان کی معیشت کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔ 12 کروڑ لوگ یعنی تقریباً 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے، بے روزگاری کی شرح 22 فیصد سے زیادہ ہے۔ تقریبا دو کروڑ لوگ بے روزگار ہیں، قوت خرید 58 فیصد کم ہوئی ہے، جو شخص تحریک انصاف کے دور حکومت میں ایک لاکھ کما رہا تھا اس کی آج کی ویلیو 45 ہزار بن رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی قوت
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 336 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 100روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 85روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 963 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔