ڈرائیور کو 500 روپے دے کر بیٹا گاڑی لے گیا، نوجوان اولاد کی موت کو یاد کرکے لطیف کھوسہ غمزدہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔
لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو 500 روپے دیے اور اس سے گاڑی لے کر دوستوں کے ساتھ چلا گیا اور اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ میں اس وقت اسلام آباد میں تھا جب مجھے اطلاع ملی تو میں فوراً گھر پہنچا اس وقت میرا بیٹا وینٹی لیٹر پر تھا۔ وہ 17 دن وینٹی لیٹر پر رہا لیکن دماغی طور پر اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ ملک کے سب سے بہترین نیوروسرجن کو ساتھ لے کر گئے تھے لیکن انہوں نے بھی کہا کہ دماغی طور پر موت واقعہ ہو چکی ہے اب آپ اس کو اذیت دے رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بیٹے کی موت بہت تکلیف دہ تھی ابھی بھی جب وہ لمحہ یاد آتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔
بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اتنا قابل بچہ تھا کہ اس کے اسکول کے پرنسپل کہتے تھے کہ اس کو اسکالرشپ پر باہر پڑھنے کے لیے بھیجنا ہے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی چلتی رہتی ہے اور ہمیں آگے بڑھنا ہی ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسیڈنٹ پی ٹی آئی لطیف کھوسہ لطیف کھوسہ بیٹے کا انتقال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکسیڈنٹ پی ٹی ا ئی لطیف کھوسہ لطیف کھوسہ نے نے بتایا کہ انہوں نے کی موت
پڑھیں:
کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، کروڑ روپے برآمد
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم منظم نیٹ ورک کے ذریعےحوالہ ہنڈی کا کاروبار چلا رہا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دوسری کارروائی کی گئی۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں کارروائیوں میں 7 کروڑ روپے اور 11 ہزار 900 ڈالرز برآمد کیے۔