جنیوا: امریکا یوکرین وفود کے درمیان ملاقات نتیجہ خیز قرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے آنے والے دنوں میں مشترکہ تجاویز پر مزید بھرپور کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب مارکو روبیو نے کہا کہ حتمی معاہدہ صدور کی منظوری سے ہونا چاہیے۔ کریملن کو شامل کرنے سے پہلے چند مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور:غیر ملکی وفود اجتماع گاہ میں داخل ہورہے ہیں، نماز جمعہ میں بھی شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار