کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 کارکنوں کے قتل کا الزام، 2 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غلام اظفہر مہیسر نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر 20 اکتوبر کو ناگن چورنگی کے قریب دکان پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 کارکنان ہلاک ہوگئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو دکان کے سامنے رکتے اور ایک کو دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، موٹرسائیکل چلانے والے ملزم نے ہلمٹ پہن رکھا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم نقاب پوش تھا، جس نے دکان میں داخل ہوتے ہی فائر کرنے کی کوشش کی مگر چیمبر پھنسنے کے سبب گولی نہیں چلی تو ملزم نے نوجوانوں سے موبائل نکالنے کا مطالبہ کیا اور اس دوران پھنسا ہوا چیمبر ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور چیمبر ٹھیک ہوتے ہی ملزم نے فائرنگ کردی اور موبائل فون لیے بغیر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ابتداتی طور پر واقعے کے ٹارگٹ کلنگ ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان اسرار حسین گلگتی اور معصوم رضا عرف عامر کا تعلق زینبیون سے ہے، ملزمان سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور 2 پستولیں برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزم معصوم 20 روز قبل پاکستان آیا تھا، ملزم کے قبضے سے فہرست بھی ملی ہے جس میں مزید اہداف تھے، ملزمان ناگن چورنگی کے قریب عبدالرحمٰن اور انس الرحمٰن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے حال ہی میں 32 انٹیلیز جنس بیس آپریشن کیے ہیں، ہمیں کچھ ہتھیاروں سے متعلق بھی معلومات مل گئی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ سی سی ٹی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی کوشش
پڑھیں:
کراچی: این سی سی آئی اے کا غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، 5 ملزمان گرفتار
--اسکرین گریبزنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹر پر ریڈ کے دوران بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے ہیکنگ ڈیوائسز اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
طارق نواز کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں سرچنگ کے دوران 11 سی پی یو، لیپ ٹاپ، 13 موبائل فونز اور اہم دستاویزات ملے ہیں، کال سینٹر کا مالک بیرون ملک موجود ہے، ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیت گینگ سے ہے۔ ملزمان کئی مقدمات میں مفرور ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیک کرتے تھے، ملزمان ہیک شدہ بینک اکاؤنٹس سے مختلف اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے۔