سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا سیاسی و قبائلی رہنما کا ٹکری محمد صالح میروانی کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید سکندر اباد سوراب کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ٹکری محمد صالح میروانی کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی سیاسی شخصیات اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت کو ٹھوس عملی اقدامات کرنے ہوں گے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت اور رحم کے مستحق نہیں ہے نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اس دلخراش واقعہ کی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا نواب ثنا اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ ٹکری محمد صالح میروانی کا ٹارگٹ کلنگ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے شہید سکندرآباد کے انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کسی غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کریں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شہید رہنما کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نواب ثنا اللہ خان زہری نے وزیراعلی بلوچستان
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔