ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCICT) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرکے ایک میاں بیوی کو ہراساں اور بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، ملزم ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی ہے اور اس نے متاثرہ شہری اور اس کی اہلیہ کی ذاتی تصاویر غیر قانونی طور پر حاصل کر کے سوشل میڈیا اور فیس بک گروپس میں شائع کیں، ساتھ ہی نازیبا اور فحش تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ ملزم نے ان سرگرمیوں کے لیے “Capablelynx6329” کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ استعمال کیا۔
ملزم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے گئے ہیں، اور حکام کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔