Islam Times:
2025-09-18@00:31:40 GMT

یوم تکبیر آزاد کشمیر میں جوش و جذبے سے منایا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

یوم تکبیر آزاد کشمیر میں جوش و جذبے سے منایا گیا

اس موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں اور آزاد کشمیر کے قائدین سمیت مقررین نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے ستاون اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم تکبیر آزاد کشمیر میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا، مظفر آباد اور راولاکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا کر مارچ کیا۔ ریلیوں کے شرکاء نے "لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ، آزادی کے تین نشان اللہ، محمد اور قرآن، پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ اور دل دل ہے کشمیر جان جان پاکستان، چھین کے لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی اور جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مظفر آباد میں برہان وانی شہید چوک سے شہید افضل گورو چوک تک مارچ کیا۔ اس موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں اور آزاد کشمیر کے قائدین سمیت مقررین نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے ستاون اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے۔ فلسطین و غزہ اور جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام، مسلح افواج بالخصوص ذوالفقار علی بھٹو مرحوم، محمد نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مند مبارک اور دیگر سائنسدانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے خود کو ایٹمی طاقت کے طور پر منوایا۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کو معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور کشمیری عوام کا وکیل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے کے عوام

پڑھیں:

ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ

تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ 

ویانا میں ہونے والے معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجہ علی رضا انور نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈی جی اور سربراہ محکمہ تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔ 

ترجمان کے مطابق جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔ پاکستان اور آئی اے ای اے نے 2026 تا 2031 کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت کے شعبے میں تعاون کیا جائے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی و آبی وسائل کا انتظام سےمتعلق تعاون کیا جائے گا۔ 

ترجمان کے مطابق تین تکنیکی تعاون کے ادوار پر محیط اس فریم ورک میں پانچ کلیدی شعبے شامل ہوں گے۔ 

ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے جوہری توانائی اور تابکاری و جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ویانا: پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور آئی اے ای اے کے درمیان معاہدہ
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  •  اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے