کراچی، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، بجلی اور پانی کی بندش پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل اور ٹائروں کو نذر آتش کیا ، مظاہرین نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل اے ایریا کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا ، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنا محال ہوگیا ہے۔
خصوصاً خواتین ، بچوں اور بزرگ افراد کو انتہائی ازیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی جس سے عاجز آکر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور اس دوران عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
دریں اثنا ٹریفک پولیس کے مطابق مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 سے قائد آباد آنے جانے والے دونوں ٹریک کو بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل علاقہ مکینوں نے بند کر دیا۔
ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو متبادل راستوں ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے ماڈل کالونی قبرستان کی جانب اور کالا بورڈ سے سعوع آبد کی جانب موڑ دیا ،
لیاقت آباد سندھی ہوٹل اے ایریا کے مکین بجلی کی عدم فراہمی پر ٹائروں کو نذر آتش کیے ہوئے ہیں, احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے علاقے میں فوری طور بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ، احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔