فلسطین کے حق میں احتجاج پر سینیگال میں اسرائیلی سفیر یونیورسٹی سے فرار پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ کی پٹی میں انجام پانیوالے جنگی جرائم میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، یہ جعلی صیہونی رژیم بھی دنیا بھر میں اسی تیزی کیساتھ ذلت و تنہائی کی گہرائیوں میں اترتی جا رہی ہے! اسلام ٹائمز۔ سائبر صارفین نے آج مسلم ملک سینیگال میں تعینات اسرائیلی سفیر کو یونیورسٹی طلباء کی جانب سے نکال باہر کر دینے کے اقدام کی خبر دی ہے۔ اس واقعے عالمی سائبر صارفین نے سینیگالی طلباء کے اس دلیرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے سینیگال کے طلاب علم "ہیرو" اور "عربوں سے بہتر" قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیگال میں اسرائیلی سفیر یوول واکس (Yuval Waks) کو آج ڈاکار کی ایک یونیورسٹی کے دورے کے دوران سینیگال کے طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کیمپس چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
-
اس بارے اپنے تبصروں میں بہت سے سائبر صارفین نے سینیگال کے طلاب علم کے اس اقدام کا عرب ممالک کی بے عملی سے بھی موازنہ کیا اور ایک "اسرائیلی سفیر" کو اپنی یونیورسٹی سے نکال باہر کر دینے پر ان نوجوانوں کی ہمت کی کھل کر تعریف کی۔ صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غاصب اسرائیلیوں کو دنیا بھر میں کہیں بھی "احساس تحفظ" نہیں ملنا چاہیئے اور دوسرے ممالک میں بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔
ذیل میں فرانسیسی و انگریزی زبان کے صارفین کے بیانات کا نمونہ پیش ہے: شاباش میرے سینیگالی بھائیو، آزاد، آزاد فلسطین
سینیگالی کئی ایک عربوں اور شمالی افریقیوں سے زیادہ ذمہ دار ہیں ???????????????????????????????? بہادر سینیگال، ان کا دل و جرأت تو کئی ایک عربوں سے بھی زیادہ ہے ????????✌️????????
درحالیکہ میرے ملک مراکش میں ان مجرموں کو فوجی تربیت دی جاتی ہے۔
???????????? دنیا کی سب سے بڑی تذلیل
اس شیطانی کُوڑے کو نکال باہر کر دو!!!
آپ ہیرو ہیں، آپ باضمیر ہیں، آپ ایسا عظیم ملک ہیں کہ جس سے امید رکھی جانی چاہیئے!!
???????????????????????????????? #Free_Palestine???????? میں اٹلی سے ہوں اور آپ سے محبت کرتا ہوں، پوری دنیا کو ضرور بالضرور متحد ہو جانا چاہیئے ????????????
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی سفیر صارفین نے
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔