استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس؛ علما کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور:
تحریک اتحاد بین مسلمین کے تحت لاہور میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’’استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت مولانا زبیر ورک نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اسامہ اجمل قاسمی تھے۔ استحکام پاکستان کانفرنس سے جماعت اہلحدیث، وفاقی وزرا اور ممتاز علمائے کرام نے خطاب کیا۔
مقررین نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ وہ دنیا کی پہلے نمبر کی فوج ہے۔‘‘
مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج عالم اسلام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ ناکام رہیں گی، بھارت خطے میں دہشت گردی پھیلا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، آئندہ بھی دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ وہ دوبارہ جرات نہیں کر پائے گا۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم اسے اتحاد و یگانگت سے سیسہ پلائی دیوار بن کر محفوظ رکھیں گے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کو آزاد کروانا پاک فوج اور حکومت پر فرض ہو چکا ہے، جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کے جوان کشمیر کی آزادی کا خواب پورا کریں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔