ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صلاحیتوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا، علامہ سبطین سبزواری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی ملاقات ہوئی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر خوش آمدید کہا۔ 28 مئی یوم تکبیر، یوم دفاع کے موقع پر سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں، جن کی صلاحیتوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔ اور ایٹمی توانائی سے ملک دشمن عناصر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کے جوابی حملہ نے دنیا کو حیران کر دیا کہ پاکستان کے پاس اپنے دفاع کیلئے اتنی صلاحیت ہے جس نے فرانسسی رافیل طیاروں کو مختصر وقت میں مار گرایا۔
یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع اور صلاحیتوں کے حوالے سے پاکستان ایک مثالی ملک ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے مرہون منت ہم یوم تکبیر منا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط دفاعی سسٹم رکھتا ہے۔ بنیان المرصوص کی کامیابی دفاعی سسٹم کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن ملک آبی جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے وہ یہ شوق بھی اپنا پورا کر لے۔ ان شاء اللہ ہوش ٹھکانے آ جائیں گے، بنیان المرصوص کو بھول جائیں گے۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری اور علامہ محمد رمضان توقیر کی ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب سے نشست ہوئی جس میں ملک بھر بالخصوص صوبہ کی تنظیمی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ محمد رمضان توقیر ڈیرہ اسماعیل خان بنیان المرصوص پاکستان کے یوم تکبیر
پڑھیں:
پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے تقریب میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے ہماری کوشش ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لائیں جس سے پورے پاکستان کے لوگ بہتر انداز سے مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں اورپاکستان میں ہیلتھ کے شعبے میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ریاض سے وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے ہمارا مقصد ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے اقدامات کرنا بھی ہے۔ تقریب میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر ڈاکٹر ذکی الدین احمد ، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد احمد نے دنیا بھر میں میڈیکل کے شعبے میں نئی جدت، تجربات، تحقیق اور طریقہ علاج سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا صحت مند معاشروں کو تشکیل دے رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جدید میڈیکل سائنس کے اصولوں کو اپنایا جائے تاکہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلیں بیماریوں سے پاک معاشرے میں زندگی بسر کر سکیں۔