خیبر پختونخوا: سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ **ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)** شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بند کیے گئے پروگرامز میں **پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاکستان اسٹڈی** سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں طلبہ کی انرولمنٹ بہت کم جبکہ ڈراپ آؤٹ کی شرح غیر معمولی حد تک زیادہ رہی۔ اسی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان مضامین کی جگہ ایسے پروگرامز متعارف کرائے جائیں جو **مارکیٹ کی ضرورتوں سے ہم آہنگ** ہوں اور فارغ التحصیل طلبہ کو عملی مواقع فراہم کرسکیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اب ایسے مضامین اور ڈگری پروگرامز کو ترجیح دے گی جو براہِ راست طلبہ کو روزگار کے مواقع سے جوڑیں، تاکہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا معیار اور افادیت بڑھائی جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بی ایس پروگرام گیا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے
10وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، ارکان آج حلف اٹھائیں گے۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔