ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ایران کا اسرائیل پرتازہ جوابی حملہ، فوجی اڈوں،ایٹمی ری ایکٹرکو نشانہ بنانے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
ایران اسرائیل جنگ نویں روزمیں داخل ہوگئی،ایران کی جانب سےاسرائیل پرتازہ جوابی حملہ کیاگیا،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنےمیں ناکام ہوگئے،مقبوضہ وسطی اورجنوبی فلسطین میں سائرن بج اٹھے،حیفا پرایرانی حملوں میں زخمیوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی۔
ایران نے اسرائیل کےفوجی اڈوں اوردمونا میں ایٹمی ری ایکٹرکو بھی نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی جنرل نےانتباہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ طویل ہوسکتی ہے،عوام تیار رہیں،مزید مشکل دن آنیوالے ہیں۔
ایران کے شہر اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،خیال رہے کہ اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر ایران کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےتہران ،نجف آباد کرَج، اورقم شہرپرحملے کردئیے،جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے ڈرون ونگ کے کمانڈر کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں امین پورجودکی ہلاک ہوئے
ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کرادی، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی نےایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے گروسی کے رویے کی مذمت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش بھارت سے جنگ بندی: پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری ایران کو حساس مشینری کی فراہمی کے الزام پر امریکا نے 20اداروں پر پابندیاں عائد کردیں چیئرمین واپڈا جنرل (ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن... پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔