fact check, پاکستان کی ایران پر ایٹمی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایٹمی حملے سے جواب دینے اور فوج کو اسرائیل کیخلاف جنگ میں اتارنے کی دھمکی کی حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلا م آباد (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا لیکن اب اس دعوے کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ دعویٰ بے بنیاداور جھوٹا نکلا ۔
اسرائیلی چینل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیاہے کہ’’ پاکستان نے امریکہ کو آگاہ کردیاہے کہ ایران پر کسی بھی ایٹمی حملے کا جواب پاکستان کی طرف سے صیہونی ریاست کے خلاف ایٹمی حملے سے جواب دیاجائے گا، پاکستان نے فرانس کو بھی بتایا کہ کوئی بھی ملک اگر براہ راست ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو پاکستانی فوج اسرائیل کیخلاف ایران کے ساتھ جنگ میں اترے گی ‘‘۔
مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد شہزاد بٹ دبئی میں انتقال کر گئے
Israeli Channel : #Pakistan has informed the United States that any nuclear attack on #Iran will be met with a nuclear response from Pakistan against Israel.
Pakistan has also informed France and the U.S. that if any country directly intervenes in the war against Iran and… pic.twitter.com/w7mHfB8qD2 — Islamic Republic of Iran (@IRIran_official) June 14, 2025
اس دعوے پر آزاد ڈیجیٹل نے پاکستان کی متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ـ’’پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی بات چیت، بیان یا دھمکی نہیں دی گئی ، یہ دعویٰ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ، پاکستان علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور ایسے من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتا ہے جن کا مقصد کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ "
Breaking ⚠️
Azaad Digital has contacted relevant Pakistani authorities based on the info provided in this tweet.
"No such communication, statement, or threat has been made by any side of Pakistan. This claim is completely false and baseless.
Pakistan remains committed to… https://t.co/tSY2MVD7PT
ایرانی ایئر فورس نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا
اس بارے گروک نے بھی بتایا کہ اس بات کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں کہ پاکستان نے اسرائیل پر حملہ کرنے یا ایران کے ساتھ عسکری طور پر شامل ہونے پر اسرائیل کے خلاف جوہری جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جون 2025 میں پاکستان کے سرکاری بیانات، بشمول اقوام متحدہ میں، ایران اسرائیل تنازعہ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، نہ کہ فوجی کارروائی کی کوئی بات کی ۔ ماضی کی غلط معلومات سے احتیاط برتنے کی تجویز ملتی ہے ، دعویٰ غیرمصدقہ یا غلط معلوم ہوتا ہے، لیکن نجی سفارتی بات چیت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
اسرائیل کا یمن میں سینیئر حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
@IRIran_official No evidence supports Pakistan threatening nuclear retaliation against Israel for attacking Iran or joining Iran militarily. Official statements from Pakistan in June 2025, including at the UN, call for de-escalation in the Iran-Israel conflict, not military…
— Grok (@grok) June 14, 2025مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایٹمی حملے پاکستان نے پاکستان کی
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مریم نواز خان نے کہاہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی شخصیت کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کافی سخت جوابات دیئے ۔
صحافی مریم نواز خان کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟ جس پر عمران خان نے نفی میں جواب دیا، اگلا سوال ہوا کہ کیا یہ موساد، سی آئی اے یا بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے؟
تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت
اس سوال پر عمران خان نے مشتعل ہو کر کہا ’’موساد سے کون رابطے میں ہے اچھی طرح جانتے ہو، جبران الیاس تم سے سب سے زیادہ محب وطن ہے، اور اکاونٹس کون آپریٹ کرتا ہے یا کیسے ہوتے ہیں نہیں بتاوں گا ورنہ وہ شخص اغواء ہو جائے گا!‘‘
اہم: عمران خان سے اڈیالہ میں تفتیش، جواب میں مشتعل جوابات آئے!
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟… pic.twitter.com/DNJyv8A7tC
مزید :