ایٹمی قوت بننا پوری امت کا فخر، محفوظ پاکستان کی ضمانت: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضائوں میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ممنون ہے۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں کے نرخ پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سبزیوں، دالوں، آٹا اور روٹی کے نرخ پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا اور ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے کے نرخ
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔