فیلڈ مارشل اور افواج پر فخر ، بھارت کی دس نسلیں10 مئی کو یاد رکھیں گی: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وطن کو ناقابل تسخیر طاقت بنایا، چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر کی آج بھی گواہی دے رہے ہیں۔ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت کی دس نسلیں 10 مئی کو یاد رکھیں گی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کی۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد، وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔