پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب مؤخر کر دیا گیا،فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کے باعث کیا گیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل مؤخر کر دیا گیا،سینیٹ نشست پر 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔
پنجاب اسمبلی کاالیکٹورل کالج پوراہونے پرنئے سینیٹرکاانتخاب ہوگا،عدالت کے فیصلے تک انتخاب مؤخر رہے گا۔
سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے کل پٹیشن دائر کی جائے گی جس کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد، میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ یہ پٹیشن صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔