بہادر کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
میر پور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع سے خطاب۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے کیا تھا۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نےبھی خطاب کی۔وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں، اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نوازشریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔الحمد للہ یہ شرف مسلم لیگ ن کی محبِ وطن قیادت کو ہی نصیب ہوا کہ جس نے تمام تر یکطرفہ عالمی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر28مئی 1998کو بھارتی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ یومِ تکبیر کے ساتھ ساتھ “معرکہ حق یومِ تشکر” بھی منایا گیا تاکہ ملک کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور استقامت پر اظہارِ تشکر کیا جا سکے۔کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاک افواج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ میں ان کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار عسکری کامیابی پر ہم اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے، اور ہمیں جوابی کارروائی پر مجبور ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن اپنے دفاع کا حق ہر حال میں محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے پاک افواج کی جرأت و پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت میں قوم نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران غیرمعمولی اتحاد اورعزم کا مظاہرہ کیا۔ میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور افواج پاکستان کے تمام افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انجینئر امیر مقام نے کہا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن وفاقی وزیر یوم تکبیر انہوں نے پاک فوج
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔