وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر حافظ قرآن اور ان میں جذبہ ایمانی ہے جو وقت آنے پر دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔

راولپنڈی میں یوم تشکر و یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے جیل کاٹی لیکن ن لیگ نہ چھوڑی ہمارے شہرمیں صاف ستھرا پنجاب پروگرام میٹرو بس سروس ہسپتال اور تعلیمی ادارے بہتر ہیں اب مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےہمارے شہرمیں ماں بچہ ہسپتال بنانے کے لیئے10ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کا منصوبہ بھی اس سالانہ ترقیاتی بجٹ میں رکھا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے والد کے ساتھ عزم و ہمت کے ساتھ جیل کاٹی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز  شریف نے لاہور سے راولپنڈی سفر دو گھنٹے میں طے کرنے کے منصوبے کے لئے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیاہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کو 5 کے مقابلہ 6 دھماکوں کا طمانچہ مارا، آج بھارت کو شکست دینے کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، 1ارب چالیس کروڑ ہندوستانیوں کو پیغام ہے کہ اگر ان لوگوں نے مودی کی حکومت کو جاری رکھا تو ان کو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں ملے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے یہاں چند لوگوں نے کہا کہ فوج کو اپنا کام نہیں آتا کچھ کالے دل والے بدعاؤں میں لگےتھے، وزیراعظم نے سفارتی سطح پر ہندوستان کو اکیلا کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چین، ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے پاکستان کا بھرپورساتھ دیا، ہم نے بھارت کے 26 ایئربیس اڑا دئے دہلی پر ڈرون کی بارش،ایس 400 تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پراکسی وار میں ہمارے 4 سے 5 سال کے بچوں کو مارا ہم نے ان کے ہیڈکواٹر اڑا کر رکھے دیئے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے راستہ بند کر دئیے بی ایل اے اگر ہمارا ایک شہری ماریں گی تو ہم بدلے میں 100 کو جہنم واصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سوچ لے ہمارے بچوں کا بدلہ ابھی باقی ہے۔

 حنیف عباسی نے کہا کہ30جون کو لاہور سے تجارتی سامان لیکر ایک مال گاڑی روس جائے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میرا شہباز شریف مریم نواز مریم اورنگزیب ہم سب کا قائد میاں نواز شریف ہےہماری سوچ نواز شریف کے نام پر شروع اور ختم ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حنیف عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیر نواز شریف

پڑھیں:

ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

وزیرآباد:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز