ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، تہران نے حملہ کیا تو سخت جواب دیں گے، امریکا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ امریکی ایئر چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔
انہوں نے کہاکہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں، آپریشن میں شریک ہر اہلکار نے بہترین کام کیا۔ ایران پر حملے کو ’مڈنائٹ ہیمر‘ کا نام دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکی آپریشن کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں تھا، اسرائیل کو تمام اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ایران کو اسی راستے پر چلنا ہوگا، ایرانی پراکسیز پر امریکا پر حملہ بہت برا آئیڈیا ہوگا۔
اس موقع پر سربراہ امریکی فضائیہ نے کہاکہ ایران کے خلاف آپریشن انتہائی خفیہ عمل تھا، صدر ٹرمپ کے حکم پر ایران کی تین جوہری سائٹس پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن میں صرف ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکی بی ٹو کو دوسرے طیاروں کی مدد حاصل تھی۔
انہوں نے کہاکہ ایران پر حملہ خطرات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا، ایران پر امریکی حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا، اور بہت کم لوگوں کو اس حوالے سے معلوم تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی وزیر دفاع ایٹمی تنصیبات ایران پر حملہ پینٹا گون وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی وزیر دفاع ایٹمی تنصیبات ایران پر حملہ پینٹا گون وی نیوز امریکی وزیر دفاع انہوں نے کہاکہ ا نے کہاکہ ایران ایران کی ایران پر پر حملہ
پڑھیں:
’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،عطا تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بھارت کے مظالم پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت آج بھی جواں ہے، اور نوجوان شہداء کو سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جانا ان کی پاکستان سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے، اور یہ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ہمیشہ موثر اور بھرپور جواب دیا، اور آپریشن بنیان مرصوص و معرکہ حق کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب ملا۔ رافیل طیاروں کے گرنے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا غرور خاک میں ملا اور پاکستان نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔
آخر میں انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا:
“کشمیریوں کو ان کا حق ضرور ملے گا، اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔”