خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
سابق وفاقی وزیر نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے۔ اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے۔ یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
آسٹریلیا کو شکست دے کر جنوبی افریقہ پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سعد رفیق
پڑھیں:
بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔
الجریرہ کو انٹرویو میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیل کا لبنان ، شا م کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے ،قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پر امن حل کی بات کی ، قطر پر اسرائیل کے حملے کا کوئی جوازنہیں تھا ،
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ صرف مذمت کافی نہیں ، اسرائیل کیخلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ، او آئی سی فورم سے اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی، انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ، وقت آگیا ہےکہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے ،
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہیں ، انہوں نے کہاکہ بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ، ملک چھوٹا ہو یا بڑا ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔
بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟
نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھا رت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا ، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں ، ان کاکہناتھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتاہے ، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا ،
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ کسی سے مذاکرات کی بھیگ نہیں مانگیں گے ، پانی روکنے کے اقدام کواعلان جنگ تصور کیا جائے گا ، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی ، انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر جواب طلب
مزید :