تنخواہ واپس کرتے ہیں تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں‘ چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی گروپ کا میں احترام کرتا ہوں، میرا ان تنخواہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو چاہے گی حکومت کرے گی۔ اپنے وضاحتی بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تنخواہ واپس کرتے ہیں تو کردی جائے میں نے تنخواہ واپس کرنے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا تعلق نہیں مجھ سے تنخواہ بڑھاتے وقت بات چیت نہیں ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔