data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، ایرانی کارروائی کے ساتھ ہی ملک بھر میں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جشن منایا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی “آپریشن وعدہ صادق 3” کے نام سے شروع کی گئی، جس کے دوران پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای نے اس موقع پر قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، ہم ان کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آیت علی خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم اپنے قیمتی شہدا کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہماری مسلح افواج تیار ہیں اور قوم متحد ہو کر ان کے پیچھے کھڑی ہے، آج ہر ایرانی یہ محسوس کرتا ہے کہ صہیونی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کا وقت آ چکا ہے۔ ہم جواب دیں گے اور دشمن پر سخت ضربیں لگائیں گے۔

آیت خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیلیوں پر زندگی بلاشبہ تلخ ہو جائے گی، یہ مت سمجھیں کہ انہوں نے حملہ کیا اور بچ نکلے، یہ جنگ انہوں نے خود شروع کی ہے، اب انہیں بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

خیال رہےکہ  ایرانی فضائی دفاع نے اسرائیل کے دو جنگی طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک طیارے کی خاتون پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، ان دعوؤں کی تاحال ایران یا اسرائیل کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ایران میں اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد عوام نے مختلف شہروں میں جشن منایا۔ سڑکوں پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے گئے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
  • پیکسار کمپنی کے ورکر کی غیرقانونی برطرفی قبول نہیں‘خالد خان
  • ایران کا دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوط جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل ہے ایران نہیں, عمان
  • اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی مجرم ہمیں دھمکائے، انصار اللّہ