ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
میاں رضا ربانی—فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ایران کی ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ حملہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر چکا ہے اور دنیا کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، او آئی سی فوری مشترکہ اقدامات کرے تاکہ امریکا کی مزید جارحیت کو روکا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی ہتھیاروں کا ڈھول عراق کی یاد دلاتا ہے، یہ خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں، کل کوئی اور ملک اس کا شکار بن سکتا ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی عوام ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ایسے حملوں کے ذریعے عالمی سلامتی اور قانون کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے جو کیا ہے وہ بین الاقوامی قانون، ریاستوں کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی نے کہا
پڑھیں:
ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جنہیں کسی کو بتائے بغیر انجام دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں اور یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں صرف ہلکی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن وہ ایٹمی تجربات کر کے اپنے ہتھیاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب چین نے امریکی صدر کے اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔