''جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،، بھارتی میڈیا کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے معروف نیوز چینل ''انڈیا ٹوڈے،، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے۔
بھارتی نیو ز چینل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زندگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتا یا کہ وہ 1966میں ایک سید پنجابی فیملی میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ جنرل عاصم منیر کو نوجوانی میں ان کے والد نے نماز پڑھنے کا پابند بنا یا ۔ جب وہ لیفٹیننٹ کرنل کی حیثیت سے سعودی عرب میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے تو اس دوران انہوں نے قرآ ن پاک حفظ کیا ۔جنرل عاصم منیر متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے اوربڑے تعلیمی اداروں میں نہ جانے کے باوجود ''سووارڈ آف دی آنر ،، کا اعزاز حاصل کیا ، جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے۔
مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، ذرائع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تھے تو
پڑھیں:
پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبات مانتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے آج اعلیٰ حکومتی حکام سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اس صورت میں حکمتِ عملی بنائی جا سکے۔