بنوں :سکیورٹی فورسزنے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بنادیا، فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
سکیورٹی فورسزنے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پردہشتگردی کاحملہ ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکےمطابق منگل کی صبح ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے میں بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خوارج نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا۔
بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج نے سکیورٹی کے حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم چوکس اور بہادر پاکستانی جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ دشمن کے شدت پسند عناصر نے مایوسی میں آ کر بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی۔
خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا اور قریبی سول انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس سے تین معصوم شہری زخمی ہوئے۔
اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خوارج کو بھرپور جواب دیا اور بھارتی آلہ کار تنظیم “فتنہ الخوارج” کے تمام پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ تاہم، اس شدید جھڑپ کے دوران فیڈرل کانسٹیبلری اور پاک فوج کے چھ بہادر سپاہی وطن پر قربان ہو گئے اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
متاثرہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ اور سنگین حملے کے تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ہمراہ، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں کہ ہم ہر قیمت پر اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج ہیڈ کوارٹرز
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
فوٹو بشکریہ رپورٹرخیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
اسلام آباد پاکستان کا طالبان حکومت سے تحریک...
آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔