Daily Mumtaz:
2025-11-03@06:54:15 GMT

طورخم بارڈر سے درجنوں پاسپورٹس کے ساتھ افغان شہری گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT

طورخم بارڈر سے درجنوں پاسپورٹس کے ساتھ افغان شہری گرفتار

ایف آئی اے  امیگریشن نے طورخم بارڈر پر اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو 25 افغان پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے خیبر نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو 25 پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کیا اور ملزم کی شناخت سبحان اللہ کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے تاہم مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے جو کہ سمگلنگ کی کوشش کو واضح کرتی ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاورمنتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے

پڑھیں:

پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک

پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس اور ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک بین الاضلاعی گروہ کے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ نے چند روز قبل ایک ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ کر فرار اختیار کیا تھا۔ علی الصبح چمکنی پولیس نے میرا کچھوڑی مہر گل کلے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چند منٹوں میں گروہ کے تمام ارکان کو ہلاک کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک ڈاکو فقیر آباد، چمکنی، پہاڑی پورہ اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خیبرپختونخوا میں سال 2003 سے جرائم میں ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغان باشندے افغان شہری پشاور پولیس وردی ڈکیتی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • چمن اور طورخم بارڈر سےہزاروں غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
  • طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار