ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔
تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے پانچ افسر شامل ہیں،سعدیہ صدف گیلانی کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈرکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور،احمد شجاع کو تبدیل کرکے ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،محمد اقبال کو نیاممبرایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا.
کرامت اللہ خان کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ آمنہ فیض بھٹی کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس لاہور تعینات کردیا گیا،سید حامد علی کو ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کراچی جبکہ محمد صادق کوآئی او سی اوکراچی تعینات کردیاگیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان لینڈ ریونیو اسلام آباد ایف بی آر
پڑھیں:
اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ معیشت آگے بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد محاذوں پر دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد عالمی برادری کے سامنے بارہا آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ ایاز میمن نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، تاہم اگر ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔