کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (آئی پی ایس)کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ 10 افراد جاں بحق 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ زرغون روڈ کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر کے پاس دھماکہ ہوا ہے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا،علاقے کو سیل کر دیا،دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف سی ہیڈ کوارٹر
پڑھیں:
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
پشاورکے علاقے ماڑی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔