ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیباٹری بجھوائے ہیں۔
تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں اور کئی معلومات تحقیات میں بے نقاب ہوں گی ۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
حملہ آور کی گاڑی جیسے ہی سیکیورٹی حصار کے قریب پہنچی تو فورسز نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی تھی ۔شدید جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور دھماکے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ اس جھڑپ میں 12 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے ۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حملہ آور
پڑھیں:
بنوں میں خودکش دھماکا
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بسیہ خیل کی حدود میں خودکش حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود دوہ غوڑا پل سورانی کے مقام پر خودکش حملہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے غوڑا پُل سورانی کے مقام پر خود کو اڑا دیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔