بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو فیصلہ کن شکست دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز باہمی تعاون اور عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے تمام منصوبے ناکام ہوں گے اور پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد صوبے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز میں سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔